حیدرآباد ۔15جولائی(اعتماد نیوز ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ
نے آج کہا کہ ریاستی حکومت آئی ٹی شعبہ کی ترقی کے لئے پابند عہد
ہے۔حیدرآباد کے نانک رام گوڑہ میں ‘‘ویو راک آئی ٹی پارک‘‘ کا انہوں نے
افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد انہوں نے
منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
کہ حیدرآباد کو ڈجیٹل سٹی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صنعت
کاروں کی سہولت کے لئے سنگل ونڈو طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔ اس تقریب میں
ریاستی وزیر برا’ے انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ اور دیگر نے شرکت
کی۔